اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل

وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو خصوصی حیثیت یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا،مجوزہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منصوبے میں اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کے ساتھ اس کی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed