گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مشیر برائے داخلہ کفایت اللہ خان کے آبائی گائوں چغرمٹی پشاور گئے، جہاں انہوں نے مشیر داخلہ کے چچا اور سسر محبوب علی خان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ گورنر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعا کی۔







