آر پی او ڈیرہ کا تھانہ بندکورائی کا دورہ، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو نقد انعامات

ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) غلام مبشر میکن نے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد تھانہ بندکورائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد، ایس پی سی ٹی ڈی اور ایس پی پہاڑپور اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران آر پی او نے حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت اور مسجد کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور واقعے کے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

حکام کے مطابق رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ بندکورائی پر حملہ کیا اور بارود سے بھری پک اپ گاڑی تھانے کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، جس سے تھانے کی دیوار اور مسجد کو نقصان پہنچا۔ تاہم، پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے اور واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن نے شجاعت اور دلیری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کو نقد انعامات سے نوازتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے علاقے کے عوام کی جانب سے بروقت تھانے پہنچ کر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس کے مثالی اتحاد سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔