راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان کی 7 وکٹیں، سری لنکا آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر ثاقب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کی بیٹنگ سے کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 167 اور 117 رنز پر کھیل رہے تھے۔

کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بولرز نے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 446 رنز پر محدود کردیا۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد عباس نے 2 جبکہ رضا اللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز کے اختتام پر سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 12 رنز کی معمولی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔