حیات آباد میں پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور موبائل و لیپ ٹاپ چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری، راہزنی، موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی حیات آباد سرکل رضاء باچا خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا ارشد خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شمس اللہ ولد بہادر خان، شبیر ولد محمد شریف اور عمیر ولد سلطان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری سمیت موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسنیچنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ 4 عدد موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کے عوض حاصل کی گئی 1 لاکھ 15 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں دیگر اہم انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔