پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔

پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed