خیبر پختون خوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں، فیصل کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختون خوا میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے کو فروغ دینا چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے انہیں ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

گورنر خیبر پختون خوا نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ صوبے میں معدنیات کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور گیس کی پیداوار کے حوالے سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔