نیشنل کرائم اینڈ کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت آپریشنز، سی ایم یو، ہیلپ لائن اور کوآرڈینیشن اسٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی، باہمی رابطہ کاری، عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے سمیت سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ مؤثر اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں







