ایک مہینے کے دوران 6 ہزار سے زاہد پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لے لی گئی ہے۔نجومیوں۔تعلیمی اداروں کے اساتذہ۔جونیئر کلرکس۔ڈاکٹرز۔نرسز۔بیوٹی پارلرز کے خواتین مالکان۔چاولوں اور خوراک کی کاروبار سے وابستہ تاجروں۔ سکیورٹی کے مد میں پولیس اہلکار سیاسی بنیادوں پر فراہم کی گئی تھے۔ذرائع کے مطابق سابق ادوار میں سیاسی شخصیات کی بیگمات کی میک اپ کرنے والے خواتین کو بھی پولیس سکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ موجودہ سیٹ اپ کی جانب سیحقیقی خطرات سے دوچار پشاور سمیت صوبے بھر کے سیاسی شخصیات مذہبی شخصیات کی سیکیورٹی برقرار رکھی گئی ہے پشاور ڈی ای خان چارسدہ مردان نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر سیاسی شخصیات سیاسی شخصیات سابقہ اراکین پارلیمنٹ تاجروں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو سابقہ ادوار میں سیکیورٹی کے نام پر ایک سے دو اور دو سے چار پولیس اہلکار فراہم کی گئے تھے مجموعی طور پر چھ ہزار پولیس اہلکار مختلف مقامات پر پرائیویٹ افراد کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے







