ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس، آپریشنز اور عوامی شکایات کے ازالے کا جائزہ

نیشنل کرائم اینڈ کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت آپریشنز، سی ایم یو، ہیلپ لائن اور کوآرڈینیشن اسٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی، باہمی رابطہ کاری، عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے سمیت سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ مؤثر اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed