پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا کا ضلع کرک کے لیے نئی کابینہ کا اعلان

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) خیبرپختونخوا نے ضلع کرک کے لیے نئی ضلعی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ہارون الرشید کو ضلعی صدر جبکہ قمر زمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کرک کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں عہدیداران کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون الرشید، جو میتہ خیل تحصیل کرک میں گروپ آف سکولز کے مالک و منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، کو ضلعی صدر جبکہ تحصیل تخت نصرتی کے علاقے شہیدان میں قائم برین سائنس اسکول کے قمر زمان کو ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری فضل اللہ داؤدزئی کی جانب سے 4 نومبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نومنتخب عہدیداران کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed