سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی آزاد بانڈہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی 24 سالہ بیوی مسماۃ (ر) کو قتل کر دیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نثار الدین ولد الف زادہ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر آتشیں اسلحے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کی ابتدائی اطلاع کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتائی گئی ہے۔واقعے کے فوری بعد کالاکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفصیلی تفتیش کا آغاز کر







