ضم اضلاع تجربہ گاہ بن گئے’ اصل مسئلہ معدنیات کا ہے’ فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کو مایوس کیا اور اس کی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، جس کے باعث دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کر سکتے ہیں۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چین کی جگہ امریکہ لے رہا ہے اور امریکی حکام بھی ان کے سامنے اس حوالے سے بات کر چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب ایک چین مایوس ہوگا تو دنیا کے دوسرے ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آنے سے ہچکچائیں گے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ ان کے مطابق اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا کہ امریکی حکام ان کے سامنے بھی اس حوالے سے بات کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر سے حاصل کیے گئے خوبصورت پتھر امریکہ لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کیے جا چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس معاملے کا ذکر کر چکی ہیں۔انہوں نے ملکی ذخائر کی فروخت اور سرمایہ کاری کے معاملات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی سیاست دانوں کی ترجیحات سے واقف ہیں۔ان کے بقول ایسے معاملات میں بعض سیاست دان پہلے اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں اور اس کے بعد ملک کے مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں، جبکہ ان کی ترجیحات میں پہلے بیرونی آقاں کے مفادات ہوتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور سوال اٹھاتے ہیں تو ان کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed