اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات عائد کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر سختی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت نیشنل چائلڈ اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔







