بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ دعوؤں کو سراسر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے بانی سے ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کے انٹرویو کے دوران کیے گئے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے عدالتی چارہ جوئی اور مذاکراتی راستوں سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کیا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود حکام کی جانب سے ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک براہِ راست رسائی ہماری بنیادی شرائط میں شامل تھی۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی شو کے دوران بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کی اہم شخصیات کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں، تاہم ان رابطوں کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed