محکمہ زراعت توسیع ساہیوال کے فیلڈ انویسٹیگیٹر (FI) مہر غضنفر علی سیال کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت کے افسران، پنجاب یونین کے عہدیداران، مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نمائندگان اور محکمہ زراعت کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر طاہر جاوید ڈائریکٹر زراعت ساہیوال، ڈاکٹر اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساہیوال، چوہدری محمد ساجد جدئی صدر پنجاب یونین، چوہدری انعام الحق گجر ضلعی صدر ساہیوال، غلام فرید کھوکھر سینئر نائب صدر ساہیوال، چوہدری نصیر احمد شاہد اوکاڑہ، محمد جاوید نگینہ اوکاڑہ، چوہدری محمد آصف پاکپتن شریف، صفدر حسین شاہ پاکپتن، ملک تنویر افضل ساہیوال، محمد جاوید لیڈر، حاجی اصغر علی، طارق عزیز، محمد جاوید ہڑپہ، مہر قاسم علی، رانا مزمل حسین، چوہدری افتخار الحق جٹ اور ان کے ساتھیوں سمیت محکمہ زراعت توسیع کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے مہر غضنفر علی سیال کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، محنت، خلوص اور ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ ملازمت کے دوران دی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں اور باہمی احترام و محبت کے رشتے ملازمت کے اختتام کے بعد بھی قائم رہتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہر غضنفر علی سیال کے لیے نیک تمناں اور دعاں کا اظہار کیا گیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا کی گئی۔ تقریب خوشگوار ماحول اور باہمی محبت و احترام کے جذبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔







