روزانہ مونگ پھلی کھانے سے دماغ کو جوان رکھا جا سکتا ہے، نئی تحقیق

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو متحرک اور جوان رکھنے کے لیے روزانہ مونگ پھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ایک بہترین اور آسان عادت ثابت ہو سکتا ہے۔ نیدرلینڈز کی ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق روزانہ مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔تحقیق میں ۶۰ سے ۷۵ سال کے ۳۱ صحت مند افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں ۱۶ ہفتوں تک روزانہ ۶۰ گرام مونگ پھلی کھلائی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت سے دماغ کے دائیں حصے کے ان خطوں کا انسولین پر ردعمل بہتر ہو گیا جو یادداشت سے منسلک ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسولین نرف سیلز (عصبی خلیات) کی نشوونما اور یادداشت کی معاونت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مونگ پھلی میں موجود صحت بخش چکنائی، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور ‘L-arginine’ جیسے اجزا سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔اس سے قبل ۲۰۲۵ء اور اکتوبر ۲۰۲۶ء میں شائع ہونے والی مختلف بین الاقوامی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ۱۶ ہفتوں تک مونگ پھلی کھانے سے دماغ کی جانب خون کے بہاؤ میں ۳.۶ فیصد اضافہ ہوتا ہے، جبکہ زبانی یادداشت میں ۵.۸ فیصد بہتری آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی یا پینٹ بٹر کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے عمر رسیدہ افراد اپنے دماغ کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed