قائداعظم ٹرافی 2026-27: پشاور وائٹ کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان
محمد حارث، محمد رضوان، افتخار احمد اور ساجد خان اسکواڈ میں شامل
شکیل الرحمان، پشاور
پشاور: قائداعظم ٹرافی 2026-27 کے لیے پشاور وائٹ کی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں قومی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں محمد حارث، محمد رضوان، افتخار احمد، نجب خان اور ساجد خان قابل ذکر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے گولڈ اور سلور ڈویژن کے مقابلے یکم نومبر سے شروع ہوں گے۔ گولڈ ڈویژن میں آٹھ جبکہ سلور ڈویژن میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پشاور وائٹ کا 20 رکنی اسکواڈ
صاحبزادہ فصیح اللہ
معاذ صداقت
محمد حارث
اسرار اللہ
محمد رضوان
افتخار احمد
نجب خان
نبی گل
ماویہ بن اسد
ساجد خان
محمد عرفان
محمد عباس آفریدی
محمد عامر خان
نیاز خان
محمد عدنان
صاحبزادہ عبداللہ
محمد سیام
محمد حلیم
نجیب اللہ
محمد وصال

پشاور وائٹ کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے میدان میں اترے گی۔ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ سے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔







