غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ (Food Security) کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ ایک صحت مند قوم ہی ملک کی پائیدار ترقی کے سفر میں بنیادی اور فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں عالمی یومِ خوراک کے پروقار موقع پر منعقدہ ایک خصوص تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک ظریف المعانی، چیف ایگزیکٹو پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر شہزاد امین، ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی سمیت زرعی و علمی شعبہ جات کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھوٹے کسانوں کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جدید ڈیری فارمنگ، جدید سائنسی تحقیق اور زرعی جدت کے ذریعے شعبہ خوراک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، جس سے نہ صرف ملک کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مجموعی زرعی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

ایک اہم اعلان کرتے ہوئے گورنر کے پی نے بتایا کہ شعبہ زراعت میں نمایاں خدمات، تحقیق اور گرانقدر کاوشیں سرانجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس مرتبہ ان کے نام صدارتی ایوارڈز کے لیے بھجوائے جائیں گے تاکہ زرعی ترقی کو مزید تقویت مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed