ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رائٹ ٹو پبلک سروسز (آر ٹی ایس)کمیشن پشاور، تاشفین اسرار نے ضلع پشاور کی تمام ولیج اور نیبرہڈ کونسلز کے سیکرٹریز سمیت متعلقہ بلدیاتی اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کو سرکاری خدمات کی مقررہ مدت میں فراہمی، شفافیت اور جوابدہی یقینی بنائیں، کیونکہ بروقت عوامی خدمت کسی پر احسان نہیں بلکہ شہریوں کا قانونی حق اور متعلقہ سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہے۔ملک ارشد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر)، لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاورکے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال، باچا خان چوک پشاور میں منعقدہ تعارفی و آگاہی اجلاس سے بطورِ خصوصی مہمان مقرر خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپروائزرز، پروگریس آفیسرز، ولیج و نیبرہڈ کونسلز کے سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر ایم ایس، نادرا، صمد خان آفریدی بھی موجود تھے۔تاشفین اسرار نے اپنے تفصیلی خطاب میں خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے اہم قانونی نکات واضح کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں مقررہ مدت کی پابندی، ذمہ دار افسران کی نامزدگی، خدمات سے متعلق معلومات کی تشہیر اور ماہانہ کارکردگی کے اعداد و شمار کی بروقت فراہمی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔** انہوں نے سیکشن 9 کے تحت نوٹیفائیڈ عوامی خدمات، ان کی مقررہ مدت، متعلقہ ذمہ دار افسران، فیس اور ضروری دستاویزات کی معلومات دفاتر میں نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈی ایم او آر ٹی ایس نے واضح کیا کہ عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کے طریقہ کار سے لاعلم رکھنا اور درخواستوں کو غیر ضروری تاخیر کا شکار ہونے دینا مثر عوامی خدمت کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی رہنمائی کریں، مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواستوں پر کارروائی کریں اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنائیں۔تاشفین اسرار نے ماہانہ سروس ڈیٹا کی بروقت اور درست رپورٹنگ کو بھی مثر نگرانی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستند اعداد و شمار سے نہ صرف خدمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے بلکہ تاخیر کی نشاندہی، ادارہ جاتی جوابدہی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے بھی مثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آر ٹی ایس نظام کا مقصد محض اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون، قانونی ذمہ داریوں کا احساس، بہتر رابطہ کاری اور عوام دوست انتظامی نظام کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے شرکا پر زور دیا گیا کہ وہ آر ٹی ایس قانون پر عمل درآمد، ماہانہ ڈیٹا کی بروقت فراہمی اور شہریوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ ضلع پشاور میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید شفاف، مثر اور وقت کا پابند بنایا جا سکے۔شہریوں کو بروقت سرکاری خدمت کی فراہمی کوئی رعایت نہیں، ان کا قانونی حق ہے۔







