پی ٹی آئی کو نااہل افسران نے نقصان پہنچایا’ شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے خلاف خیبر پختونخوا میں متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں، تاہم صوبے میں تحریک انصاف کے ڈھائی سالہ دورِ حکومت میں بھی یہ مقدمات ختم نہ ہوسکے، اب دیکھتے ہیں کہ گورنر راج کے دوران کیا پیش رفت ہوتی ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو نااہل اور غیر مثر قانونی افسران کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے بقول انہی افسران کی وجہ سے وزیراعلی سہیل آفریدی کے خلاف 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں چالان جمع کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وارنٹ عموما ان افراد کے خلاف جاری ہوتے ہیں جو عدالت میں پیش نہیں ہوتے، جبکہ سہیل آفریدی ان کے بقول حفاظتی تحویل میں ہیں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آئندہ وزیراعلی کون ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ان کے خیال میں سہیل آفریدی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔گورنر راج سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ آئین میں ایمرجنسی کے لیے کوئی مخصوص مدت مقرر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے گورنر راج دو ماہ بعد ختم ہو جائے، تاہم بارہ اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ مزید جاری رکھا جائے۔عدلیہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کے مستعفی ہونے سے عدلیہ ایک قابل اور محنتی جج سے محروم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز عوام کو حقوق دلانے کا کردار ادا کرتے ہیں، لیکن جب ان کے اپنے حقوق متاثر ہوں تو ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کی حامی رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed