پیسکو کا ہائی لاس والے ٹرانسفارمرز کی بجلی فوری منقطع کرنے کا فیصلہ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف اختر حمید خان نے ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور میں ایک بیان کے ذریعے انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن ٹرانسفارمرز پر بجلی چوری زیادہ ہے یا بل ادا نہیں کیے جاتے ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔اختر حمید خان نے کہا کہ ہائی لاس ٹرانسفارمرز کا اثر فیڈرز پر پڑتا ہے، جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔پیسکو کے مطابق گزشتہ روز 1 کروڑ 20 لاکھ بقایا جات کی مد میں 4 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 11 ٹرانسفارمرز پر 2 کروڑ 10 لاکھ کے بقایا جات پر بجلی منقطع کر دی گئی، جبکہ شانگلہ، تیمر گراہ اور دیر میں بھی متعدد ہائی لاسز ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed