گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس: ڈی آئی خان میں 2 نئے یونیورسٹی کیمپسز کے قیام پر غور

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات، طلبہ کے لیے وظائف کے مواقع، جامعات کی مالی معاونت اور ادارہ جاتی کارکردگی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشیرِ تعلیم سید عامر عبداللہ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم عابد اللہ کاکاخیل، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) ٹیکسلا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیم کی وسعت کے لیے دو نئے یونیورسٹی کیمپسز کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے ایک کیمپس یو ای ٹی پشاور اور دوسرا ویمن یونیورسٹی پشاور کا ہوگا تاکہ جنوبی اضلاع میں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر آ سکیں۔

چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گورنر خیبر پختونخوا کو آگاہ کیا کہ کے پی کے طلبہ اور اسکالرز کے لیے عالمی سطح پر غیر ملکی وظائف کے امکانات تلاش کیے جائیں گے اور دنیا کی بہترین جامعات کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وائس چانسلرز کی کارکردگی کے جائزے کے لیے کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) کی تشکیل اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed