پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے امریکا میں عالمی ایوارڈ جیت لیا

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے امریکا میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ فلوریڈا میں منعقدہ عالمی پولیس کانفرنس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی محمد احسن یونس نے یہ باوقار اعزاز وصول کیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق یہ ایوارڈ گاڑیوں کی چوری کے خاتمے اور جرائم کی روک تھام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نگرانی کے بہترین استعمال پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی کے جدید امتحانی و حفاظتی نظام کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایم ڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم کامیابی سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوا ہے اور جدید پولیسنگ کے شعبے میں پنجاب کی نمایاں شناخت قائم ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed