اورکزئی ڈپٹی کمشنر یوسف علی مہمند کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس

ضلع اورکزئی کے کلایہ ہیڈکوارٹر لوئر اورکزئی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے دو اہم اجلاس منعقد ہوئے۔

اجلاس میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل عدنان جاوید، ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) اورکزئی شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمیٹی کے تمام سرکاری و سیکیورٹی اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی امور، سرحدی نظم و ضبط اور دیگر انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے امن و امان سے متعلق بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر یوسف علی مہمند نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و استحکام کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے پرونشل ایکشن پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

انہوں نے تمام انتظامی اور سیکیورٹی اداروں کو باہمی رابطہ، مکمل ہم آہنگی اور سیکیورٹی اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی سخت تاکید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed