بشری بی بی سمیت متعدد رہنمائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بشری بی بی ودیگر پی ٹی آئی راہنمائوں کیخلاف احتجاج کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔ انسداددہشت گردی عدالت میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی گئیں، جنید اکبر، لطیف کھوسہ،نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت بھی خارج کی گئیں۔اس کے علاوہ اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان، فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں،پی ٹی آئی راہنمائوں کی 250 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت تھی، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed