پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن کی ناکہ بندی و سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کار کے ذریعے اسلحہ کی بھاری کھیپ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ماشوگگر روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزم یوسف (سکنہ بڈھ بیر) کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 ہزار عدد کارتوس، 1 عدد 12 بور رائفل اور 1 عدد پستول نما MP5 برآمد کر کے گاڑی سمیت اپنی قانونی تحویل میں لے لی ہے۔
تھانہ بڈھ بیر میں ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے سمگلنگ نیٹ ورک کے مزید افراد اور اسلحہ کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے۔







