ضلع خیبرگھریلو تکرار پر بیوی کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

ضلع خیبر کے علاقے میرگھٹ خیل میں گھریلو تکرار کے دوران افسوسناک خونی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں زبانی تلخ کلامی کے بعد ملزم عطااللہ ولد آزاد خان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی (ایف) بی بی کو موقع پر قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم کا والد آزاد خان ولد غنم گل شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میلوارڈ مغریب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے گھیراؤ کیا۔ پولیس نے تابڑ توڑ اقدامات کے نتیجے میں واردات کے بعد فرار کی کوشش کرنے والے ملزم عطااللہ کو چند ہی گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے آلۂ قتل (اسلحہ) برآمد کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر نے میلوارڈ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او مغریب خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او خیبر کا کہنا تھا کہ ملزم انتہائی ہوشیار تھا اور واردات کے بعد روپوش ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس نے بہترین حکمتِ عملی سے ملزم کو دھر دبوچا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تھانہ میلوارڈ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed