لاپتہ بچہ کب بازیاب ہوگا؟ پشاور ہائیکورٹ کا استفسار

پشاور ہائیکورٹ نے تھانہ فقیر آباد کی حدود سے لاپتہ ہونے والے بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کو موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بچے کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، اور اس موقع پر موجود پولیس افسران سے سوال کیا کہ لاپتہ بچہ کب بازیاب ہوگا؟عدالت میں سی سی پی او پشاور میاں سعید اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پیش ہوئے۔ سی سی پی او نے عدالت کو بتایا کہ بچے کی تلاش کے لیے تین پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور دیگر صوبوں کی پولیس سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔سماعت کے دوران سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ بچے کی بازیابی کے لیے تین ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ان کے مطابق ایک ٹیم پنجاب جبکہ دوسری سندھ بھیجی گئی ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے پولیس سربراہان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مقامی پولیس ٹیم بھی تحقیقات میں مصروف ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ لاپتہ بچہ پنجاب یا راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے، تاہم بچے کی موجودگی کے مقام کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی۔سی سی پی او کے مطابق بچے کے معاملے میں بھتہ طلب کرنے والے ایک شخص کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ جس شخص کا واٹس ایپ استعمال ہوا تھا، اسے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ لاپتہ بچہ کب بازیاب ہوگا، عدالت اس وقت مطمئن ہوگی جب بچہ بازیاب ہو جائے گا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ بچہ ہم سب کا بچہ ہے، عدالت نے بچے کی بحفاظت بازیابی کو بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے پولیس سے عملی پیش رفت کی توقع ظاہر کی۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ ایس ایچ او اتنے عرصے تک خاموش رہا، اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس پر سی سی پی او پشاور نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو لاپتہ بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed