سبی اور کوئٹہ میں پیش آنے والے خونریز واقعات میں چار افراد جاں بحق

بلوچستان کے دو اضلاع سبی اور کوئٹہ میں فائرنگ اور تصادم کے الگ الگ واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس رپورٹس کے مطابق سبی کے علاقے لونی روڈ پر براہمانی ڈومکی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالب حسین نامی شخص جان بحق جبکہ مختیار احمد، شبیر احمد، ندیم، نادر علی، مراد بخش اور بشام زخمی ہو گئے۔ پولیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سبزال روڈ پر واقع پوڈ گلی چوک کے قریب مالی تنازع کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاشم نامی ملزم کی فائرنگ سے ایک ہی قبیلے کے تین افراد منظور، باسط اور محمد صادق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حسیب نامی شخص زخمی ہو گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے، پولیس نے واقعات کے محرکات جاننے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed