کھیل انتہا پسندی کے خاتمے اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ‘زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ’ ٹورنامنٹ کی پروقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھیل انتہا پسندی اور منفی سوچ کی روک تھام کے لیے بہترین ذریعہ ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران گورنر نے دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مدرسے کے طلباء بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مناسب سرپرستی فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور ہماری ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے بھرپور مواقع دیے جائیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (PSL) کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کا موقع خیبر پختونخوا کو دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام امن پسند ہیں اور محنت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ کھیلوں سے برداشت، نظم و ضبط اور مقابلے کی قوت پیدا ہوتی ہے، اور جب ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو دنیا کو ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed