تحصیل مکین کے عوامی مسائل پر ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

تحصیل مکین کے عوامی مسائل پر ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس، متعلقہ افسران کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم’تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان نے میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تحصیل مکین میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، بارشوں سے متاثرہ سڑکوں، پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی بندش اور مکین بازار میں صفائی کی ناقص صورتِ حال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی دفتر سے 21 اکتوبر کو جاری کیے گئے تحریری مراسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ بلدیات، ٹی ایم او لدھا، ٹیسکو اور پی ٹی سی ایل کے متعلقہ افسران کو اپنے اپنے شعبوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے اور تین روز کے اندر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق، بارشوں سے متاثرہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے، مکین بازار میں صفائی کی صورتِ حال بہتر بنانے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے اور مکین پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی بحالی کے لیے بیٹریوں اور شمسی توانائی کے نظام کی فراہمی یا متبادل انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت اور غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed