گلیات میں برفباری شروع’ شہری علاقو ںمیں ژالہ باری’ ٹریفک بند

گلیات کے مختلف علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی، جس کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کو محتاط رہنے اور دورانِ سفر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھنے کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر پولیس اہلکار گلیات کی اہم شاہراہوں اور سیاحتی مقامات پر تعینات ہیں، جہاں وہ سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق گلیات کا سفر کرنے والے سیاح روانگی سے قبل موسم کی تازہ صورتحال معلوم کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے ٹائروں، بریکوں اور دیگر ضروری آلات کی جانچ بھی یقینی بنائی جائے۔پولیس نے ہدایت کی ہے کہ برف باری کے دوران پھسلن والی سڑکوں پر گاڑی آہستہ چلائی جائے اور خطرناک انداز میں اوورٹیکنگ سے گریز کیا جائے، تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دورانِ سفر گاڑی میں گرم کپڑے، ضروری ادویات، پینے کا پانی اور ہنگامی صورتحال میں کام آنے والا دیگر سامان ضرور رکھیں۔ اگر موسم شدید خراب ہو یا سڑکوں پر سفر غیر محفوظ محسوس ہو تو سفر مخر کر دیا جائے۔ایبٹ آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لیے گلیات کی اہم شاہراہوں اور سیاحتی مقامات پر اہلکار تعینات ہیں۔ کسی بھی مشکل یا ہنگامی صورتحال میں سیاح قریبی پولیس اہلکار سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ویب ڈیسک: موسم بدلتے ہی ٹھنڈ بڑھنے لگی، سیاحتی مقام گلیات میں شدید ژالہ باری سے جہاں موسم سرد ہو گیا، وہیں اس صورتحال میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی اور شہریوں و سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گلیات کے مختلف علاقوں بشمول ایبٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ اور چھانگلہ گلی میں آج شدید ژالہ باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس سے سیر و تفریح کی غرض سے آئے ہوئے سیاح مشکلات میں گھر گئے۔اس صورتحال کے پیشِ نظر ٹورازم پولیس کے اہلکار فوری طور پر متحرک رہے اور موقع پر موجود رہتے ہوئے ٹریفک کی بحالی اور روانی برقرار رکھنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ٹورازم پولیس کی بروقت کارروائی سے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed