عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے 2 بحری جہاز پورٹ قاسم کراچی پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پہنچنے والے دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی کی محمول مقدار لے کر پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر ‘پریانیس’ نامی جہاز سے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر ‘الیسا ون’ نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی ہے۔
علاوہ ازیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی معطل شدہ ترسیل کی بحالی متوقع ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سپلائی کی صورتحال میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔







