بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں خوارج کا کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اہم پیشرفت آپریشن ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے دوران سامنے آئی۔ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر دسمبر 2020 سے اس کالعدم تنظیمی شبکے سے منسلک تھا جبکہ سال 2024 سے وہ دہشت گرد گروہ کے مالیاتی امور دیکھ رہا تھا۔ اس کے علاوہ وہ غیر مقامی عناصر کو ژوب، شیرانی اور شعبان جیسے علاقوں میں سکونت فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ہلاک کمانڈر سال 2022 اور 2023 کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ اس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے جبکہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed