ایران کی فوج نے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے ذریعے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے بندر عباس کے فضائی حدود میں ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق تباہ کیا جانے والا ڈرون امریکی ساختہ ‘LUCAS’ ماڈل کا تھا، جو کم لاگت کا حامل طیارہ ہے اور حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایرانی ملٹری کی جانب سے اس کارروائی کی مزید تکنیکی تفصیلات، ڈرون کے طے شدہ مشن یا اسے تباہ کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی تکنیک کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔







