سی ٹی ڈی نے کراچی میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقوں گلستانِ جوہر اور گلبائی چوک میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، پہلی کارروائی گلستانِ جوہر میں کی گئی جہاں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دو تربیت یافتہ دہشت گردوں رحیم فضل اور بالاچ بلوچ کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ یہ ملزمان اپنے کمانڈر کی ہدایت پر کراچی کے حساس مقامات اور سیکیورٹی دفاتر پر آئی ای ڈی اور گرنیڈ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسری کارروائی میں گلبائی چوک کے قریب فتنة الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شاہ نور رحمان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزم وزیرستان میں فورسز پر حملوں میں شامل رہا ہے اور کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ریکی کے لیے آیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش اور ان کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed