این سی سی آئی اے کی مظفرگڑھ میں کارروائی، آن لائن مالی فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد نے آن لائن مالیاتی فراڈ اور سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ میں ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو آن لائن ٹھگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گرفتار ملزم بینک اکاؤنٹس اور واٹس ایپ (WhatsApp) کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث تھا۔ این سی سی آئی اے نے سائنسی اور فنی بنیادوں پر ملزم کا سراغ لگا کر مظفر گڑھ میں چھاپہ مار کر اسے حراست میں لیا۔

ایجنسی کے حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف پیکا 2016 (PECA) کی دفعہ 14 کے تحت، تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعات 419، 420 اور 109 کو شامل کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائمز کے خاتمے اور شہریوں کو آن لائن مالیاتی اسکامز اور دھوکے دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر قانونی چارہ جوئی اور بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed