کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف اللہ خان نے اپنی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے یہ آپریشن انجام دیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم صفدر خان ولد ہاشم خان (سکنہ بورکہ) سے ایک 12 بور بندوق اور ملزم طارق عزیز ولد حاجی اول شیر (سکنہ لاچی) سے بھی ایک 12 بور بندوق برآمد کی ہے۔
علاوہ ازیں، دیگر کارروائیوں میں ملزم محمد فرحان ولد رمضان (سکنہ میاں خیل) سے ایک 30 بور پستول، 2 چارجرز اور 25 کارتوس جبکہ ملزم افضال احمد ولد ذوالفقار احمد (سکنہ بہزادی چکر کوٹ) کے قبضے سے بھی ایک 30 بور پستول، 2 چارجرز اور 25 کارتوس برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں 15 اے اے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔







