پشاور کے بلائنڈ سکول میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

طالب میموریل فانڈیشن اور محکمہ اسپیشل ایجوکیشن و سوشل ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار ویژولی امپیئرڈ چلڈرن (بلائنڈ سکول)پشاور میں شجرکاری اور ماحولیاتی آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین تھے۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی مصباح الدین نے خصوصی بچوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرکا نے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر پشاور شعیب خان، اسکول پرنسپل عارف خان، سابق پی ایس ایف رہنما علی گوہر، سابق فوکل پرسن محکمہ صحت، سماجی بہبود و اسپیشل ایجوکیشن دانیال خان، تسبیح اللہ اور پیر نوید اصغر مہتاب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خصوصی بچوں کو شجرکاری جیسی مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا نہ صرف ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کا مثر ذریعہ ہے بلکہ اس سے بچوں میں درختوں کی اہمیت، ماحول کی صفائی اور پودوں کی دیکھ بھال کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے ماحولیاتی آگاہی کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔طالب میموریل فانڈیشن کے سربراہ دانیال خان نے کہا کہ فانڈیشن ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی اور مقامی سایہ دار و پھل دار درختوں کی شجرکاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فانڈیشن کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص خصوصی بچوں کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شامل کرکے ایک صحت مند اور سرسبز مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجرکاری کے ساتھ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان اقدامات کے مثبت اثرات دیرپا ہوں اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed