تھانہ انقلاب پولیس کی کارروائی، جائیداد تنازعے پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور میں جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کیپٹل سٹی پولیس کا ضلع بھر میں یکساں اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایت اور ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل مرتضیٰ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی۔ پولیس نے اراضیات میرہ سوڑیزئی گھڑی عزیز خان میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے اصراف گل ولد حیدر خان کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان بہادر شیر ولد اول خان اور محمد رحمان ولد شمس الرحمٰن کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں، ایک اور علیحدہ کارروائی کے دوران اسلحے کی عام نمائش میں ملوث ملزم نوید ولد بہادر شیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک بندوق اور ایک پستول برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف تھانہ انقلاب میں متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed