شمالی وزیرستان جی او سی 7 ڈویژن کی شہید ایس ایچ او میرا خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت

شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کیمپ میں شہید ایس ایچ او میرا خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں جی او سی 7 ڈویژن سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کی تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، ضلعی و سول انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے اعلا افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو روایتی سلامی پیش کی، جس کے بعد انہیں پورے فوجی و سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔

تقریب کے دوران جی او سی 7 ڈویژن اور دیگر تمام شرکاء نے شہید ایس ایچ او میرا خان کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر شہید کی خدمات اور دفاعِ وطن کے لیے دی گئی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔