شبقدر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے چار مختلف واقعات، چار افراد جاں بحق، دو زخمی تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات اور ایک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دو واقعات دیرینہ دشمنی جبکہ ایک واقعہ مستورات کے تنازعے کے باعث پیش آیا جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دی گئیں پہلا واقعہ تھانہ سروکلی کی حدود رشکئی میں پیش آیا جہاں مستورات کے تنازعے پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے نور فراز ولد بلی جاں بحق ہوگیادوسرا واقعہ تھانہ شبقدر کی حدود پشاور روڈ، شبقدر بازار میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے محبوب علی شاہ ولد عنایت الرحمان جان کی بازی ہار گئے تیسرا واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود سپینہ وڑے قبرستان، خرکئی میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی کے باعث مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے شوکت ایوب ولد عبداللہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا بھائی نور دل اور سسر شمشیر خان زخمی ہوگئے اسی طرح چوتھا واقعہ تھانہ سروکلی کی حدود پیر قلعہ چوک میں پیش آیا، جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زربادشاہ ولد شیر بادشاہ، عمر 57 سال، سکنہ ملک آباد، جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں







