قطر کا فوجی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے نیا علاقائی دفاعی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

خلیجی خطے میں سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کے لیے قطر نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر ایک نئی علاقائی دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس متوقع منصوبے کا مقصد ملک کی دفاعی حکمتِ عملی اور صلاحیتوں کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم بنانا ہے۔

قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیا الائنس قومی دفاعی استعداد کو بڑھانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس شراکت داری سے متعلق ابتدائی تیاری جاری ہے، تاہم اتحادی ممالک کے نام، معاہدے کی بنیادی شرائط اور عملی فریم ورک کی تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس اقدام کو انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فی الوقت اس بات کی بھی صراحت سامنے نہیں آئی ہے کہ اس شراکت داری میں مشترکہ عسکری مشقیں، دفاعی خریداریاں یا باہمی حکمتِ عملی جیسے امور شامل ہوں گے یا نہیں، تاہم اسے خطے کے دفاعی توازن میں ایک نمایاں پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed