امریکا میں شوہر کے تحفے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

امریکی ریاست ورجینیا کے ضلع بیڈ فورڈ کاؤنٹی میں ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر کی طرف سے ملے ایک چھوٹے سے تحفے نے خاتون کی تقدیر بدل دی۔ رپورٹ کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو دو ایسے لاٹری ٹکٹ تحفے میں دیے تھے جنہیں کھرچ کر (اسکریچ کر کے) انعام کی معلومات حاصل کی جاتی ہے۔

خاتون نے جب ان ٹکٹوں کو اسکریچ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ایک ٹکٹ پر پانچ لاکھ سترہتر ہزار سات سو ستتر (577,777) ڈالرز، یعنی سولہ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا سب سے بڑا انعام نکل آیا۔ ورجینیا لاٹری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر کا یہ سرپرائز تحفہ ان کے لیے بے پناہ خوش قسمتی لایا ہے۔ جب ان سے انعامی رقم کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس رقم کا کچھ حصہ سیر و تفریح پر خرچ کریں گی۔ حکام نے جوڑے کے نام اور شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed