یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے چھ افراد ہلاک

یونانی جزیرے لیسبوس کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک تیز رفتار کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کشتی ترکیہ سے یونان کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک اور کشتی سے ٹکرا کر سمندر میں الٹ گئی۔

یونانی کوسٹ گارڈ اور مقامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد، ایک خاتون اور ایک شیرخوار بچہ شامل ہے۔ ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام نے انسانی اسمگلنگ اور بغیر اجازت کشتی چلانے کے الزام میں ایک 37 سالہ ترک شہری کو گرفتار کر لیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed