ورزش کے ذریعے سگریٹ نوشی سے نجات ممکن

آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر یہ کام مشکل محسوس ہو رہا ہے؟

اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

آپ ورزش کو عادت بنا کر تمباکو نوشی کی لت سے نجات پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کو عادت بنانے سے سگریٹ سے دور رہنے کی کوشش کی کامیابی کا امکان 15 فیصد جبکہ اس لت سے نجات پانے کے بعد اس سے دور رہنے کا امکان 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ورزش کرنے والے افراد بتدریج سگریٹ کی تعداد میں بھی کمی لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کیونکہ اس کی طلب میں کمی آتی ہے۔

اس تحقیق میں 9 ہزار افراد پر ہونے والے 59 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان کلینیکل ٹرائلز میں دیکھا گیا تھا کہ تمباکو نوشی سے دوری، خواہش، چھوڑنے کی کوشش کے دوران ابھرنے والی علامات اور مزاج پر ورزش کرنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے نتیجے میں سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں جبکہ 17 لاکھ افراد اس لت سے دور رہنے کے باوجود سیکنڈ ہینڈ دھویں سے متاثر ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش ایک ایسا عملی اور کم لاگت طریقہ کار ہے جس سے سگریٹ سے دوری کے مقصد میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی سے گریز کسی فرد کی صحت کے لیے سب سے بہترین چیزوں میں سے ایک ہے مگر اس سے نجات پانا مشکل ترین ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورزش کو کونسلنگ اور تمباکو کی خواہش میں کمی لانے والی ادویات کا متبادل تو قرار نہیں دیا جاسکتا مگر اسے عادت بنانے سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed