جنوبی وزیرستان میں گھر پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے شولام میں تلخ کلامی کے بعد گھر میں گھس کر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تیارزہ کی حدود میں مبینہ طور پر باپ اور اس کے بیٹے نے گل رحمن عرف گولے برکی کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گل رحمن عرف گولے برکی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا منصور زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق زخمی منصور کو علاج کے لیے وانا ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں مبینہ ملزمان کو شراونگائی چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں دونوں کو تھانہ تیارزہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

علاقے کے عوام نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور اسے علاقے میں قانون کی عمل داری اور امن کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed