6 امیدواروں کو نااہل کرنے پر کنٹرول امتحانات کوہاٹ بورڈ طلب

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کی جانب سے حالیہ ایف ایس سی کے امتحان میں 23 امیدواروں کو 6 سال کے لئے نااہل کرنے اور ان کا موجودہ امتحان منسوخ کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر کنٹرولر امتحان کوہاٹ بورڈ کو 14 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔دو رکنی بنچ نے ناصرمحمود ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر محمد شرجیل رضا سمیت دیگر درخواست گزاروں کی رٹ کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل حالیہ ایف ایس سی کے امتحان میں شامل ہوئے اور بعض نے تو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 172 نمبرز بھی لؔئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے ایف ایس سے کے امتحان میں 1105 نمبروں بھی آئے ہیں تاہم بعد میں انہیں کنٹرولر امتحانات کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں 23 امیدواروں کو فراڈ کا الزام لگا کر 6 سال کےلئے نااہل قرار دیا گیا انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزاروں کو نہ تو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں اپنی صفائی کا موقع ملا ہے اس کے ساتھ ساتھ جب ایک دفعہ رزلٹ ڈیکلیئر ہو جائے تو اس کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ رزلٹ بک میں ان کے باقاعدہ نمبرز اور رزلٹ جاری ہوا ہے ایک درخواست گزار شرجیل رضا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 172 نمبرز حاصل کئے اور وہ کے ایم سی میں داخلہ لینے جارہا ہے تاہم اس دوران بورڈ کی طرف سے اس کا امتحان منسوخ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed