چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکواختر حمید خان نے پشاور اور خیبر سرکلز کی آپریشنل و فیلڈ کارکردگی کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے، بجلی چوری کے تدارک، نادہندگان سے واجبات کی وصولی، لائن لاسز میں کمی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کر دی، ویڈیو کانفرنس میں پشاور اور خیبر سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیٔنز اور ایس ڈی اوز نے براہِ راست شرکت کی، اجلاس کے دوران متعلقہ فیلڈ افسران نے اپنے اپنے سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز کی بجلی کی موجودہ صورتحال، آپریشنل پرفارمنس، صارفین کی شکایات، ریکوری پوزیشن، بجلی چوری کے خلاف جاری انسدادِ بجلی چوری کارروائیوں اور لائن لاسز میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے پیسکو چیف کو تفصیلی بریفنگ دی ،پیسکو چیف اختر حمید خان نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے اور پیسکو فیلڈ اسٹاف صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کرے اور شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز نہ کی جائے، انہوں نے فیلڈ افسران کی کارکردگی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈی اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسکے علاوہ ہدایات جاری کی گئیں کہ صرف فالٹ آنے کی صورت میں پرمٹ لیے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ہرگز بند نہیں کی جائیگی،







